لاہور (ایچ ایم فیاض)(،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نہ رمضان المبارک کا احترام نہ ہی اللہ کا کوئی خوف پرائس کنٹرول علاقہ مجسٹریٹ رشوت خور کے بندے چھوٹے دکانداروں سے دھڑلے سے بھتہ وصول کرنے لگے انسانی شکل میں کالی بھیڑیں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ
لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے دس ہزار روپیہ ہفتہ لینے آئے سرکاری اہلکاروں کو سبزہ زار جھگیاں ناگرہ کے علاقے میں دکانداروں نے گھیر لیا تفصیلات کے مطابق سبزہ زار جھگیاں ناگرہ کے علاقے میں آٹے کی چیکنگ کے بہانے دکانداروں کو تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا سبزہ زار علاقہ مجسٹریٹ زریاب ساجد کے بندے آئے روز دکانداروں کو پریشان کرنے سے باز نہ آئے مجسٹریٹ کے بندے مبشر بٹ اور علیم نامی ملازم پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہر روز پیسوں کی ڈیمانڈ کرنے پہنچ جاتے ہیں سبزہ زار جھگیاں ناگرہ کے دکانداروں نے بتایا کہ رشوت کا بازار گرم ہے ان لوگوں کے دلوں میں رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں یہ ظالم لوگ صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لیے شریف لوگوں کو تنگ کرتے ہیں دکانداروں نے کمشنر لاہور ،وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی لاہور سے ان رشوت خور ملازمین کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
نوٹ __لاہور سبزہ زار میں مجسٹریٹ کا نمائندہ دکاندار سے رشوت وصول کر رہا ہے.
205