بیورو چیف کراچی(اعجاز احمد طاہر اعوان،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
آئی جی سندھ”” IG SINDH”” غلام نبی میمن کی خصوصی ہدائت پر کراچی اور صوبہ سندھ سمیت “گٹکا،ماوا، مین پوری اور دیگر نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت، تیاری کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے “PTFA GMN” کی خصوصی “ٹاسک فورس” قائم کر دی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد شہر بھر اور صوبے بھر میں تیار، فروخت ہونے اور بڑھتے ہوئے دھندے کو ترجیحی بنیادوں پر پابندی لگانا ہے، کراچی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندے کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، اس بات کا بھی تعین کیا گیا ہے کہ “ٹاسک فورس” میں ایماندار، بے داغ، اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو مقرر کیا جائے گا، یاد رہے کہ اس وقت کراچی کے دور دراز خفیہ اور کرائے کے مکانوں کے اندر “گٹکا، ماوا، مین پوری” اور دیگر منشیات تیار کرنے والی اشیاء کے لئے فیکٹریاں قائم اور کم پڑھے لکھے افراد پر مبنی ملازم بکثرت تیار کر رہے ہیں اور اس کی تیاری میں ایک منظم مالکان مقامی پولیس کی سر پرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک منظم گروہ کام کر رہا ہے.
135