You are the positive and true face of Pakistan 184

صحافی ،اینکر پرسن چیئرمین ایگزیکٹو باڈی پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حافظ عرفان کھٹانہ کی جانب سے پاکستانی بائیکرز کےگروپ لیڈر مکرم ترین خان کے اعزاز میں پر تکلف سحری کا اہتمام آپ پاکستان کا مثبت اور حقیقی چہرہ ہیں۔۔حافظ عرفان کھٹانہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صحافی ،اینکر پرسن چیئرمین ایگزیکٹو باڈی پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حافظ عرفان کھٹانہ کی جانب سے پاکستانی بائیکرز کے گروپ لیڈر مکرم ترین خان کے اعزاز میں پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر گروپ لیڈر مکرم ترین خان نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی، سعودی ،انڈیا ،بنگلہ دیش اور دیگر کمیونٹیز کے لوگوں نے بے حد پیار دیا جس کو زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا ،پاکستان کی سیاحت کو دنیا بھر میں فروغ دینا اور امن کا پیغام پہچانا ہم سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے ،میں اپنے چاہنے والوں اور سیاحت سے پیار کرنے والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مقام پر جانے سے پہلے اس کی مکمل معلومات حاصل کر لینی چاہیے تاکہ کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں بے پناہ خدمات سے نوازا ،بے شک پاک سعودی ایک لازوال دوستی ہے ،صحافی،اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا فخر اور حقیقی سرمایہ ہیں ہمیں آپ پر ناز ہے امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان آپ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی سیاحت کو مزید مضبوط بنا سکے ،اس موقع پر سینئر صحافی سرفراز ملہی ،ایڈورٹائزنگ منیجر پی این پی نیوز ایچ ڈی حاجی محمد ناصر قادری نے گروپ لیڈر مکرم ترین خان کو کامیاب سفر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بطور میڈیا پرسن تمام تر خدمات آپ کے لئے حاضر ہیں آپکی پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے جو کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے ، بائیکرز ڈاکٹر فیصل ،ماہر معاشیات اور تجزیہ کار محمد اسامہ اور سب انجینئر محمد کامران نے خصوصی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں