Air Sial begins flights to Saudi Arabia 184

ایئر سیال کی سعودی عرب کے لیے پروازوں کا آغاز

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایئر سیال کی سعودی عرب کے لیے پروازوں کا آغاز , پاک سعودی دوستی کے فروغ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے,لاہور سے ایک سو ساٹھ مسافروں کو لے کر ایئر سیال کی پہلی پرواز کی جدہ آمد ، ایئرپورٹ پر پاکستان قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے مسافروں کا استقبال کیا,
جدہ قونصل جنرل خالد مجید نے آج کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے نارتھ ٹرمینل پر ایئر سیال کی افتتاحی پرواز کا استقبال کیا۔ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کے دیگر حکام اور کنٹری مینجر ایئرسیال شاکر فاروقی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے،بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید نے ایئر سیال کو معاونت فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ نئے ائیرلائن دونوں برادران ملکوں کے درمیان روابط میں مزید اضافہ کرے گی ، جس سے زیادہ تعاون کی راہیں ہموار ہونگی اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی عمرہ زائرین اور تارکین وطن کو بہتر سفری سہولت بھی میسر ہوگی-کنٹری مینجر ایئرسیال شاکر فاروقی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائینگی،اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے لیے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے،اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں، اس موقع پر سید ریاض بخاری,چوہدری اکرم گجر, میاں رضوان الحق, اظہر وڑائچ بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں