بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے اور بجلی کے ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے ایک زور دار دھماکہ 245

بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے اور بجلی کے ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے ایک زور دار دھماکہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈسکہ کالج روڈ (سیالکوٹ گرائیمر اسکول) کے نزدیک بدھ کے روز شام 5 بجے بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے اور بجلی کے ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے ایک زور دار دھماکہ سے 6 افراد شدید زخمی اور جھلس گئے، یہ زخمی ہونے والے دھماکہ کے وقت وہاں دے گزر رہے تھے، کچھ پیدل اور کچھ بائی سائیکل پر سوار تھے، حادثہ کے فوری بعد شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسکہ سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے، جن میں سے تین آگ کے شعلوں سے جلسنے اور تشویش ناک اور خطرناک حالت کے پیش نظر ڈسکہ سے لاہور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بجلی کا ٹرانسفارمر کے پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں آسمان پر بلند ہو گیا، جو دور دور تک دیکھا گیا، ڈسکہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بجلی کے ٹرانسفارمر سے گزشتہ کئی روز سے آئل کی لیکج کی اطلاع واپڈا کو کر دی گئی تھی مگر اس پر واپڈا کے ملازمین اور ذمہ داران نے کوئی توجہ نہ دی اور واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ اتنا بڑا اور سنگین حادثہ رونما ہو گیا، اہل ڈسکہ اور عوام نے واپڈا کی اس لاپرواہی کی شدید الفاظ میں پر زور مذمت کی ہے، اور ڈسکہ کے عوام نے واپڈا کی اس بے حسی اور لاپرواہی برتنے پر اعلی حکام سے اس سانحہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ آئندہ ڈسکہ میں دوبارہ اس نوعیت کا کوئی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں