دونوں حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر چلتی رہی ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق 147

دونوں حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر چلتی رہی ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کے ہر غریب کے گھر میں آگ لگی ہے۔ موت سستی، آٹا مہنگا ہو گیا ہے، سبزی اور پھل خریدنا ممکن نہیں رہا۔ معاشی بحران ہے تو حکمران اپنی مراعات ختم کرتے، کابینہ کم کرتے، بڑے بنگلہ چھوڑتے، بڑی گاڑیاں واپس کرتے اور اپنے اربوں ڈالر واپس لاتے، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ہر بحران میں یہ مافیا خود کماتا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے لانگ مارچ کیا تھا، لیکن آج انھی جرائم میں خود شامل ہو گئے، جن کا الزام پی ٹی آئی پر لگاتے تھے، اور اب پی ٹی آئی بھی اس ظلم پر خاموش ہے۔ ان کے جھگڑے ذاتی مفادات اور کرسی کےلیے ہیں۔ غریب، کسان کاشتکار، مزدور، طالب علم، بےروزگار نوجوان کا مسئلہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں ہے۔ دونوں حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر چلتی رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں