Promotion of Cricket 129

سیالکوٹ میں “کرکٹ کے فروغ” کے لئے اور شوق رکھنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مزید “پلے گراوںڈ” PLAY GROUND بنائے جائیں

سیالکوٹ/خصوصی رپورٹ/حاجی محمد ناصر قادری
شہر سیالکوٹ کھیلوں کے فروغ اور پوری دنیا میں “اسپورٹس سامان” کی تیاری,فراہمی اور سپلائی میں ایک منفرد اور عالمی شہرت کا بھی حامل “شہر علامہ اقبال” ہے، مگر اس شہر کو اتنا اہم مقام حاصل ہونے کے باوجود آج تک وہ مقام نہی مل سکا جس کا یہ شہر حق دار ہونا چاہئے تھا، اس وقت “”شہر سیالکوٹ” کرکٹ کے فروغ کے لئے بڑا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے مگر صد افسوس کہ یہاں پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اور کھیل گراونڈ نہ ہونے سے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے شوقین کھلاڑیوں کی مسلسل حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، اس وقت “شہر سیالکوٹ ” میں کھیل کے گراونڈ کی کمیابی کی وجہ سے، کرکٹ اور دیگر کھیل کے لئے گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں، کتکٹ اور دودرے کھیلوں کے شوقین نوجوان کھلاڑی کھلاڑی
” شہر سیالکوٹ” کے حکومتی ارکان اور مقامی انتظامیہکے رویے سے سخت نالاں اور ناراض ہیں، اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر سیالکوٹ میں چھوٹے بڑے لیول پر کھیلی جانے والی کرکٹ کی ساڈھے چار سو سے زائد کرکٹ کے فروغ اور اس کھیل سے منسلک اور شوقین رکھنے والے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنی ہوئی ہیں، اور اس کھیل کے شوقین کھلاڑیوں کی تعداد بھی سینکڑوں تک پنہچ چکی ہے، اور کرکٹ کے فروغ کے لئے سیالکوٹ کے کھلاڑیوں کے اندر “ٹیلنٹ” کی بھی کمی نہیں ہے، اور جو نامسائد حالات کے باوجود بھی، سیالکوٹ میں کرکٹ کے کھلاڑی اپنے کرکٹ کے کھیل کے ذریعے سیالکوٹ کو ایک نمایاں مقام دینے کے خواب کے منتظر ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لئے سیالکوٹ میں مزید نئے “PLAY GROUND” بنائے جائیں تاکہ کرکٹ کے کھلاڑی اپنے شوق کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پورا کرنے کے قابل ہو سکیں، اور گلی محلوں کے اندر کھیلی جانے والے کرکٹ کو باقاعدہ ایک مقام بھی حاصل ہو سکے، اد وقت سیالکوٹ کے کھلاڑیوں کی اس وقت یہ اہم ضرورت بھی ہے اور شہر سیالکوٹ کے کرکٹ کے فروغ کی طرف ایک اہم اور مثبت اقدام بھی ثابت ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں