آزاد جموں و کشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کیلیے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اور پاکستان پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔ 200

آزاد جموں و کشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کیلیے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اور پاکستان پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے سلسلے میں یہ ایم او یو انتہائی اہمیت کی حامل ہے،آزادکشمیر کے قدرتی سیاحتی پوٹینشل کو متعارف کرانے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت انہیں تمام تر وسائل مہیا کرے گی،عید کے اگلے روز عید کے رنگ کشمیر کے سنگ کے نام سے مظفرآباد میں پیرا گلائڈنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں،موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں ، آزادکشمیر میں پیرا گلائڈنگ جیسے کھیلوں کیلیے بین الاقوامی معیار کے مقامات موجود ہیں جلد ہی پیرا گلائڈنگ کا عالمی مقابلہ آزادکشمیر میں منعقد کریں گے تاکہ دنیا بھر سے پیرا گلائیڈر اور سکائی ڈائیور کشمیر جنت نظیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور یہ خطہ دنیا بھر میں ایڈونچر ٹورازم کے حوالے سے مشہور ہو ،اس حوالے سے تقریب جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی موجودگی میں سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد اور صدر پاکستان پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن سجاد شاہ نے مفاہمت کی یاداشت ہر دستخط کئے ۔تقریب میں مشیر آئی ٹی چوہدری محمد اقبال ،مشیر پولیٹیکل افئیرز سردار افتخار رشید ،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری مسعود الرحمان سمیت اعلی حکام اور پی ایچ پی اے کے ممبران نے شرکت کی ۔مفاہمت کی یاداشت کے مطابق پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن آزادکشمیر میں ہیرا گلائڈنگ سکھانے کیلیے سکول قائم کرے گی جبکہ آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم خاص کر پیرا گلائڈنگ ،سکائی ڈائیونگ جیسے کھیلوں کے فروغ کیلیے فیسٹیولز کے انعقاد کیلیے آزادکشمیر حکومت سے تعاون کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں