ہم کبھی بھی ہار نہیں مانیں گے،حسان نیازی رہنما پی ٹی آئی 149

ہم کبھی بھی ہار نہیں مانیں گے،حسان نیازی رہنما پی ٹی آئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ساری جیلوں میں گئے ہیں ہر طرح پی ٹی آئی کے کارکنان پھیلے ہوئے تھے، ہم کبھی بھی ہار نہیں مانیں گے، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ اب آخری مراحل میں داخل ہے، انشاء اللّٰہ حق کی فتح ہوگی۔ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے جہاں سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے آفیشل فوٹوگرافر کو آج نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا۔ یہ تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نعمان جی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔کیا حق و سچ کی آواز بلند کرنا جرم ہے؟ کیا آزادی کی مانگ کرنا جرم ہے؟ آخر حکومت کیوں نوجوانوں سے اتنی خوف زدہ ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں