Organized by Pakistan Writers Club Riyadh 137

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے زیر اہتمام گزشتہ شب “ریڈ اونین ریسٹورنٹ، کے بینکویٹ ہال میں “24ویں مقابلہ حسن قرآت” کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے زیر اہتمام گزشتہ شب “ریڈ اونین ریسٹورنٹ، کے بینکویٹ ہال میں “24ویں مقابلہ حسن قرآت” کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں ریاض کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی، تقریب کی صدارت “PWC” کے مرکزی صدر نوید الرحمن مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر اور پروگرام کی نظامت کے فرائض نوجوان سماجی شخصیت ولید اعجاز اعوان نے کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی سعادت سے ہوا، “24 ویں مقابلہ حسن قرآت” میں خوش نصیب اور کامیاب ہونے والے قرآء (بچے بچیوں ) کو اول سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافی اور دیگر حصہ لینے والوں کو تعریفی اسناد دی گئیں، پروگرام میں تمام مہمانوں کے لئے سحری کے دوران طعام و دہن کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا، پاکستانی کمیونٹی ریاض نے پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے تمام عہدیداروں کو اس روح پرور تقریب پر مبارکباد بھی دی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں