Pakistan Writers Club and Ladies Chapter 308

پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے منفرد اور مقبول روایتی پروگرام ” مقابلہ حسن قرآت ” کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا

ریاض سعودی عرب شاہین جاوید (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے منفرد اور مقبول روایتی پروگرام ” مقابلہ حسن قرآت ” کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں بہترین قرآت قرآن پاک کرنے والے بچوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی محمد معصوم رانا مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کے پرنسپل نعیم اختر اور دیگر معروف اور معتبر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے صدر نوید الرحمان نے کی۔ نظامت کے فرائض ولید اعجاز اعوان نے نے کئے۔تقریب کا آغاز محمد فواز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں تمام بچوں نے اپنی خوبصورت تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی ۔ قاری اسلام اللہ اور قاری عبدلسلام نے جج کے فرائض انجام دیئے ۔ حسن قرات مقابلے میں پہلی ، دوسری ، تیسری ، چوتھی پوزیشن پر آنے ولے طلباء و طالبات اور مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں
کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹرافی اور نقد انعامات کے ساتھ ساتھ تحائف بھی دیئے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد معصوم رانا ویلفیئر اتاشی پاکستان ایمبیسی نے پاکستان رائیٹرز کلب کی اس روح پروح تقریب کی ستائش کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ماہ رمضان کے بابرکات مہینے میں ایسی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں 23 مارچ کے حوالے سے بھی تقریر اور ملی نغمے سنائے گئے۔تقریب میں اعزازی مہمانوں نے بھی قرآن کریم کی برکت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے بچوں ، بڑوں سب کو قرآن پاک کو سمجھنے اور پڑھنے پر زور دیا۔
آخر میں تمام بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے صدر کے جانب سے تمام حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کلب کے ممبران ڈاکٹر فرح نادیہ ، زبیر بھٹی، شاہین جاوید ، ڈاکٹر تعظیم ، اور ولید اعجاز اعوان کو بہترین پروگرام مرتب کرنے پر مبارک باد دی۔تمام حاضرین کے لئے تقریب کے آخر میں لزیز سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں