کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان پیپلز پارٹی “PPP” کے سینئر راہنما منظور وسان نے پھر ایک “نیا خواب” دیکھ لیا ہے، جن کے بارے یہ مشہور ہے کہ وہ خواب دیکھنے میں کبھی تاخیر نہی کرتے، نئے خواب کے مطابق اور پیشن گوئی کے مطابق کہ ملک کے موجودہ سنجیدہ حالات کی روشنی میں ملکی انتخابات وقت مقررہ پر نہیں ہوں گئے، اور ملک کے اندر “ایمرجنسی” کے نفاذ ” کا بھی شدید خطرہ لاحق ہے، اس سال 2023 کے دوران بڑے مشکل اور سخت فیصلے ہونے کی توقع بھی ظاہر ہو رہی ہے.