وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی بطور "ڈیجیٹیل میڈیا سیل" نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی،پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو 141

سندھ بھر میں 78 لاکھ مستحق افراد کو “سستا آٹا” فراہم کیا جائے گا.وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس سال دوران رمضان کم آمدنی والے متوسط خاندانوں کا بھرپور کیا رکھا جائے گا اور غریب خاندانوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے گا. اس رمضان کے دوران 78 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 65 روپے فی کلو گرام سستا آٹا فراہم۔کیا جائے گا، اس کے علاوہ پورے سندھ میں بچت اور سستے بازار بھی لگائے جائیں گئے، مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی، اور کاروباری افراد اور دکانداروں کو نقدی جر مانوں کے ساتھ ساتھ مستقل طور پر ان کا کاروبار بند کر دیا جائے گا، اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی، اس وقت سندھ بھر میں 50 ہزار ایسے مستحق افراد کی تعداد 78 لاکھ سے بھی زیادہ ہے، اس سال رمضان کے دوران سندھ حکومت کی طرف سے ساڈھے پندرہ ارب سے زائد کا “ریلیف” دیا جائے گا، اس اسکیم میں “”بینظیر انکم اسپورٹس” پروگرام” کے ممبران بھی شامل ہوں گئے، رمضان المبارک کی منصوبہ بندی مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں