صحافتی حقوق کی جہدوجہد میں کام کرنے والی تنظمیوں کی یکجہتی وقت کی عین ضرورت ہے.سندھ یونین آف جرنلسٹ ورکنگ جرنلسٹ 162

صحافتی حقوق کی جہدوجہد میں کام کرنے والی تنظمیوں کی یکجہتی وقت کی عین ضرورت ہے.سندھ یونین آف جرنلسٹ ورکنگ جرنلسٹ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سندھ یونین آف جرنلسٹ ورکنگ جرنلسٹ ساتھیوں پر مشتمل صحافتی حقوق کے لیے کردار ادا کر رہی ہے
انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان suj میلکر سندھ سمیت پاکستان بھر کے جرنلسٹ ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔۔سردار ممتاز عباسی انقلابی کا سندھ یونین آف جرنلسٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب
کراچی (بیورو رپورٹ )) سندھ یونین آف جرنلسٹ کی تقریب حلف برادری گزشتہ روز کراچی اسکاوٹس ہال کے میٹنگ روم میں منعقد کی گئی پروقار مختصر تقریب میں مہمان خصوصی ہاکی فیڈریشن کے چیرمین رانا مشتاق راجپوت تھے جبکہ مہمان خاص انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز عباسی انقلابی تھے تقریب میں نیشنل پریس کلب کراچی کے جنرل سیکرٹری تحسین بھائی انور بھائی سمیت سنئیر جرنلسٹ ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی
سندھ یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب چیرمین ارشاد خان صدر بابو بھائی جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا خطبہ استقبالیہ میں نومنتخب جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نےکہا کے سندھ یونین آف جرنلسٹ ورکنگ اور صحافتی حقوق کی بے لوث جہدوجہد کی جانثار تنظیم ہے نومنتخب چیرمین ارشاد خان نے کہا کے کراچی میں سنئیر جرنلسٹ ساتھیوں کو ایس یو جے نے ہمشہ عزت احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے ہم مختصر مگر جامعہ اور ورکنگ جرنلسٹ ساتھیوں پر مشتمل یہ قافلہ صحافتی حقوق کی جہدوجہد میں ہمشہ کیطرح کردار ادا کرتا رہے گا
نومنتخب صدر ایڈیٹر ایوننگ سپشل محترم بابو بھائی نے کہا کے صحافی اپنی قلم اور کیمرہ سے تاریخی تحریکی جہدوجہد کر رہے ہیں ورکنگ جرنلسٹ کی ریسرچ شدہ حقائق کو اخبارات اور چینل مالکان اپنے ادارے کی زینت بناتے ہیں مشکل وقت میں ورکنگ جرنلسٹ کا ساتھ دینے والے ہی اصل صحافتی حقوق کے علمبردار ہیں
اس موقع پر مہمان خاص ijcopکے صدر سردار ممتاز عباسی انقلابی نے کہا کے صحافتی حقوق کی جہدوجہد بے لوث اور خدمت انسانیت کے جزبہ سے سرشار اور بہادر نڈر ساتھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کے پاکستان بھر کے جرنلسٹ آج سر فخر سے بلند کر کے چلتے ہیں اب ورکنگ جرنلسٹ اپنی طاقت جراتؔ اور قلم کی بہادری اپنی بہترین تحریر اور تحقیق سے تاریخ رقم کر رہے ہیں سردار ممتاز عباسی انقلابی نے سندھ یونین آف جرنلسٹ کی صحافتی جہدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان اور suj ملکر صحافتی حقوق کے کردار ادا کریں گئے سردار ممتاز عباسی انقلابی نے کہا کے شدید صحافی اب پاکستان کے کسی پریس کلب میں قبضہ برقرار نیں رکھ سکیں گئے ijcop انقلابی جہدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح کے ساتھ انکے عزت نفس اور بلندی مورال کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی
تقریب کے مہمان خصوصی رانا مشتاق راجپوت نے سندھ یونین آف جرنلسٹ کے عہدے داروں سے حلف لیا اور کامیاب عہدے داروں کو مبارکباد دئی رانا مشتاق نے suj کو ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں