سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ میں ڈاکٹر رخشندہ پوری نے 23مارچ کا پروگرام منعقد کیا.
نظامت کے فرائض رخشندہ پوری نے ادا کیے ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز ت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عائشہ آصف کو حاصل ہوئی اس پروگرام میں بہت سی سیاسی اور سماجی خواتین نے شرکت کی جن میں سیم کاشف ،صدف احمد ،فوزیہ خان ، مسز آمنہ ،مہوش ایاز ،اسما قادری ،ملیحہ مالک ،مسز مونا ،شگفتہ مناف ،فوزیہ انصاری ،مسز شہناز ،مسز اقصیٰ ،نادیہ عثمان ، مسز رومیسا ،مسز ماحین حنا شعیب ،نادیہ شاہد ،افشاں سہیل ،عائشہ مسرور میمن ،مسز ایمان ،مسز نیحال,ثناء شعیب سمیت اور بھی خواتین نے شرکت کی ۔
اور بچوں نے بھی بہت خوبصورت نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ملی نغمے کے مقابلے میں صائمہ نوعمان,نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ثناء عبدلعلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی کیک کاٹتے وقت خواتین نے پر جوش طریقے سے پاکستان زنداباد کے نعرے لگاے کے پورا ہال ان نعروں سے گونج اٹھا ۔
ڈاکٹر رخشندہ پوری نے 23 مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمیں اپنے ملک پاکستان سے بہت محبّت ہے ہمیں پاکستان کے ہر دن کو بہت جوش و جذبے سے منانا چاہیے ۔اور اپنے بچوں کو پاکستان کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہے ۔
ڈاکٹر رخشندہ پوری نے آے ہوے مہمانوں میں تحائف اور مقابلہ میں جیتنے والوں کو میڈل بھی تقسیم کیے حنا شعیب جو کے سعودیہ عرب کے شیف کمپیٹیشن میں دوسرے نمبر پر آ ئیں اور پاکستان کا نام روشن کیا جس پر رخشندہ پوری نے حنا شعیب کو اعزازی شیلڈ سے نوازا.آخر میں مہمانوں کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی
تقریب کا اختتام پاکستان اور سعودیہ عرب کی سلامتی کی دعا سے کیا گیا ۔