گندی نالیاں سیوریج کی تباہی ہر طرف غلاظت،بدبو ضلعی انتظامیہ لاہور کا منہ چڑانے لگی علاقہ مکینوں کے لیے زندگی عذاب بن گئی 188

گندی نالیاں سیوریج کی تباہی ہر طرف غلاظت،بدبو ضلعی انتظامیہ لاہور کا منہ چڑانے لگی علاقہ مکینوں کے لیے زندگی عذاب بن گئی

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گندی نالیاں سیوریج کی تباہی ہر طرف غلاظت،بدبو ضلعی انتظامیہ لاہور کا منہ چڑانے لگی علاقہ مکینوں کے لیے زندگی عذاب بن گئی.ایم این اے وحید عالم خان ،ایم پی اے بلال یاسین کا حلقہ پیرس نہ بن سکا.
حلقہ پی پی ایک سو پچاس امین پارک نمبر دو دریائے راوی کی جانب جامع محمدیہ غوثیہ مسجد قاری امین والی گلی اور ملحقہ ابادی کے علاقہ مکینوں کے لیے زندگی وبال بن گئی ایم این اے وحید عالم خان ،ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین ،یونین کونسل پچاس کے چئیرمن ایاز بوبی کا علاقہ پیرس بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے نمازیوں کے لیے مساجد میں جانا ناممکن ہر طرف سیوریج کا گندا پانی ٹوٹی گلیاں جگہ جگہ گٹر بند ہونےاور تعفن اُٹھنے سے بیماریاں پیدا ہونے لگی مکھی مچھرکی افزائش بڑھنے لگی علاقہ مکینوں کے مطابق سیوریج بند ہونے کی شکایات تمام زمہ داران سیاسی لیڈران حلقے کے عوامی نمائندوں کو سینکڑوں بار کر چکے لیکن ووٹ لینے والوں نے ہمیں گندگی کے حوالے کر دیا کوئی پرسان حال نہیں علاقہ مکینوں نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہمارے حلقے کو پیرس نہ بنائیں ہمیں صرف جینے کا حق دیتے ہوئے ایمرجنسی میں صفائی کرائی جائے گندی غلاظت بھری گلیوں سے گزرنا مشکل ہو چکا ہے خدارا ہماری حالت پر ترس کھائیں.
نوٹ _ لاہور _حلقہ این اے 125کا علاقہ گندگی غلاظت کا مرکزی مرکز.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں