ہم کب تک دنیا کے ممالک سے بھیک مانگتے رہیں گئے. گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 161

ہم کب تک دنیا کے ممالک سے بھیک مانگتے رہیں گئے. گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملک کے معاشی حالات پر بڑی تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک کب تک اپنے معاشی حالات کی بہتری کے لئے دیگر برادر ممالک کے آگے بھیک مانگنے کے لئے اپنے ہاتھ پھیلاتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی بھی “IMF” سے قرض لے کر اس ماحول میں حکومتیں نہی چلائیں، ہمیں اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی آج اشد ضرورت ہے، ہمارا ملک اپنے پہلے کے لئے ہوئے قرض کو چھڑانے کے لئے بھی مزید قرضے لینے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، آج ملک اور عوام کے حالات بدلنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے، ملک کے حکمران غلط پالیسیوں کی وجہ سے قرض، اور شرائط کی وجہ سے ، اور “IMF” سے قرض حاصل کر کے مزید پیچیدگیوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے، اب پوری قوم کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کو اس چنگل سے کیسے باہر نکالنا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں