سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام 202

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

شاہین جاوید– ریاض سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین اور بچوں نے خوبصورت لباس زیب تن کر کے اپنے وطن کی پاکستانی روایات کی خوبصورت یادوں کو دیار غیر میں تروتازہ کیا.تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ اوردیگر انعامات لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔ کپڑوں اور لذیذ کھانے کے سٹالز کے ساتھ ساتھ معروف گلوکار سلیم رفیق نے اپنی آواز میں نغمے سنا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔
پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی فیملیز کی بری تعداد نے شرکت کی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر غزالہ راجا,جنرل سیکریٹری ہما فنانس انچارج مدیحہ نعمان کورڈینیٹر نے کلب کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے توسط سے مختلف قسم کے فلاحی کاموں میں مدد کی جاتی ہے جس میں بچیوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنا اور مستحق بچوں کی فیسوں کا مناسب بندوبست کرنا شامل ہے۔ رمضان میں مستحق لوگوں کو روشن فراہم کرنا شامل ہے۔ دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کے لئے وطن کی خوشبو اور وطن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے ہمنوا لیڈیز کلب ہمیشہ بہترین کاوش کا مظاہرہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انکا مذید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہمارا کلب دیار غیر میں پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تقریب میں پاکستانی معروف سنگرز نے اپنی پرکشش آواز میں مشہور نغمے گا کر خوب داد وصول کی۔ تقریب میں لذیذ پاکستانی کھانے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ مختلف انعامات کی تقسیم کا عمل بھی جوش و خروش سے جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں