رمضان المبارک" کی آمد کے ساتھ ہی گدا گروں نے سپر مارکیٹس میں ڈیرے ڈال لیے.شہری پریشانی سے دوچار 174

رمضان المبارک” کی آمد کے ساتھ ہی گدا گروں نے سپر مارکیٹس میں ڈیرے ڈال لیے.شہری پریشانی سے دوچار

بیورو چیف/کراچی/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی میں “رمضان المبارک” کی آمد کے ساتھ ہی فقیروں، گدا گروں اور پروفیشنل مانگنے والوں نے سپر مارکیٹس، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں پر ڈیرے ڈال لیے ہیں ان علاقوں میں شارع فیصل، ڈیفنس، گلستان جوہر، صدر ، گلشن اقبال اور گلی محلوں کے اندر با کثرت نظر آنے لگے ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت پورے پاکستان سے 80 ہزار سے زائد گدا گروں کی آمد کراچی میں ہو چکی ہے. یہ گدا گر عید تک اب کراچی میں ہی ٹھیریں گے. کراچی کے عوام اور شہری ان گدا گروں سے شدید پریشانی سے دوچار بھی نظر آتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں