ہم تجدید عہد کے جذبے کو پھر سے اجاگر کریں گئے،،، "PQMP" کے "یوم تاسیس" پر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفی کمال اور دیگر مقررین کا اظہار خیال 221

ہم تجدید عہد کے جذبے کو پھر سے اجاگر کریں گئے.”PQMP” کے “یوم تاسیس” پر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفی کمال اور دیگر مقررین کا اظہار خیال

بیورو چیف، کراچی/اعجاز احمد طاہر اعوان (پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان “MQMP” کے “یوم تاسیس” کے موقع پر سید مصطفئ کمال، خالد مقبول صدیقی اور دیگر مقررین نے “باغ جناح” کے ایک بہت بڑے اجتماع سے اظہار خیال کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا، کہ “ایم کیو ایم پاکستان” اپنے حقوق کے لئے مزاحمت اور نئی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، ہم جمہوریت اور عوام کے حقوق کو حاصل کر کے ہی دم لیں گئے، آج پوری قوم کو ایک پرچم تلے یکجا ہونے کا وقت آ گیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم غریبوں اور مظلوم عوام کے حقوق کی تحریک کا آج سے آغاز کر رہے ہیں، ہم۔پاکستان کے نصیب کے حصول کے لئے گھروں سے باہر نکلے ہیں، ہم سب مل کر 1947 کے جذبے کو پھر سے اجاگر کریں گئے، ہماری منزل ہمارا انتظار کر رہی ہے، جمہوریت کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گئے، منزل بہت ہی قریب آ چکی ہے، اس شہر کے حقوق اور منزل کا راستہ روکنے والوں کے مقاصد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، ملک کے اندر 2 اقوام آباد ہیں،ایک مظلوم اور دوسری ظالم، آپ کو اپنے حقیقی مقاصد کے حصول کی جنگ کے لئے اب اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے، اس سال 23 مارچ کے موقع پر ہم سب مل کر “تجدید عہد” کے جذبے کو بھی تقویت دیں گئے، کراچی کے عوام کے حقوق کو اب چھین لیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں