وزیرِ اعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئے مفت آٹے کا تحفہ دیا جا رہا ہے 171

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو ریلیف اور مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیرِ اعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئے مفت آٹے کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ حکومت غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔ مستحق افراد کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیا جاےگا. مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8171 پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کر کے آٹے کے تحفے کے لئے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں 50 رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں دستیاب ہو گا. اجلاس میں مشیر وزیرِ اعظم احد چیمہ , نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی , پنجاب خیبر پختونخوا , بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں