پی ہی پی نے سندھ کے عوام کی خدمت میں عملا" کچھ نہیں کیا.امیر جماعت کراچی حافظ انجینئر نعیم الرحمن 150

“جماعت اسلامی” پاکستان کی سب سے بڑی اور سنجیدہ جماعت ہے.امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سب دے بڑی اور سنجیدہ جماعت کا مقام رکھتی ہے، جس نے کراچی کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور مسلسل کر بھی رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی “PP” کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے، اور “EC” کے لئے پی پی پی بطور “ورکر” کام کر رہی ہے، حکومت وقت کے لئے الیکشن کمیشن بطور آلہ کار بھی بنا ہوا ہے،ہم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو ایک “چیلنج” کے تحت ہی قبول کیا، اور “PPP” کو ایک بار پھر اس محاذ پر شکست اور ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ہے، الکیشن کمیشن ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہا، جماعت اسلامی ایک بار پھر کراچی کے غیور اور محب وطن شہریوں کو “سلام پیش” کرتی ہے، جو ہمارا ساتھ اور ہمارے ساتھ دے رہے ہیں، ہم اب بھی نئے انتخابات کو دل سے نہیں تسلیم کرتے، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق اور حصول انصاف کی جنگ تنہا لڑ رہی ہے اور آخری دم تک لڑتی رہے گئی، کراچی کو مسائل سے پاک اور صاف کر کے ہی دم لیں گئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں