بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سندھ وزارت تعلیم نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی سمیت سندھ بھر سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی کنٹین میں کانچ (شیشے کی بوتلوں) کی مشروب بوتلوں مکمل پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خکاف سخت کاروائی کی جائے گئی، نوٹیفکیشن کے اجراء کے فوری بعد عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پرائیوٹ اسکول میں دو بچوں کے جھگڑے کے دوران ایک بچے نے شیشے کی بوتل کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.