شب برات، بخشش، مغفرت اور توبی کی قبولیت کی رات.مولانا غلام مرتضی عطاری بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان 248

شب برات، بخشش، مغفرت اور توبی کی قبولیت کی رات.مولانا غلام مرتضی عطاری

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان

جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر بلاک 3 کے مولانا غلام مرتضی عطاری نے کہا ہے کہ شب برات، بخشش، معغفرت اور توبہ کی قبولیت کی رات ہے، ماہ شعبان کی پندرھویں شب برات کے موقع پر شہر بھر کی مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں،شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مولانا غلام مرتضی عطاری نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں پاکستان کی سلامتی استحکام اور دہشت گردی کرپشن سے نجات دلانے کے لئے خصوصی دعا کی، اور کہا کہ ملک کی ترقی کی جانب گامزن کرنے کے کئے متحد اور یکجا ہو کر جدوجہد کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں علماء کرام اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، مولانا غلام مرتضی عطاری نے بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل ادا کئے، سورہ یاسین کی تلاوت اور دعائے نصف شعبان کو ورد بھی کیس گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے یکجا اور متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں