بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عورت کو جو عزت و تکریم اسلام میں ملی ہے شائد ہی دنیا کے کسی مذہب میں عورت کو وہ عزت ملی ہو ایوان اقبال لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر “”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ “”کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں سابق ایم این اے محترمہ مہناز رفیع ،لاثانی ویلفیئر کی چئیر پرسن مسز ناضرہ مسعود ،ڈاکٹر زیب النساء سرویا ،مسز سدرہ رؤف ،ڈاکٹر پونم گوندل ،معروف کالم نگار ثوبیہ خان نیازی سمیت مختلف کالجز کی طالبات اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے مسز رضیہ نے مہمانوں کا سیمنار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ثوبیہ خان نیازی نے کہا ماڈرن ازم کی شکار آج کی عورت کچے رنگ میں رنگی جا رہی ہے ہمارا جینا مرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے ڈاکٹر پونم گوندل نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوئی تو سب سے پہلے حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے انہوں نے کہا ہمارا جینا مرنا شرم و حیا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے مسز ناضرہ مسعود نے کہا خواتین کو میڈیا کے زریعے نمود و نمائش کا زریعہ بنایا گیا ہے خواتین فنی ٹریننگ کی تعلیم کی طرف آنا چاہیے ووکیشنل ٹریننگ سے عورت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوکر گھر والوں کی خدمت کر سکتی ہے ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے حضرت حوا ،حضرت آسیہ علیہ السلام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا اسلام نے عورت کو بطور بیوی ،بطور بہن ،بطور ماں ،بطور بیٹی کو مرتبہ اور مقام دیا ہے اس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں مسز سدرہ رؤف نے کہا عورت کو تحفظ اور اس کے حقوق دینے والا مذہب اسلام جس میں ہر لحاظ سے عورت کو مردوں کے شانہ بشانہ آزادی ہے آج کی عورت نسبتاً ماضی کی عورتوں سے زیادہ پر اعتماد زندگی گزار رہی ہے.