عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ملک کا ستیاناس ہوا. سابق صدر آصف علی زرداری 174

عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ملک کا ستیاناس ہوا. سابق صدر آصف علی زرداری

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ملک کا “ستیاناس” ہوا ہے،جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا، سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو گرفتار کرنا یا پھر نہ کرنا وزیر قانون کا فیصلہ ہو گا، “پی ڈی ایم” اپنے منشور کے مطابق اپنی پالیسیوں پر گامزن ہے، ہم نے اقتدار میں آ کر ملک کو بچایا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں سے ملکی مسائل پر بات چیت ہو سکتی مگر عمران خان سے کسی بھی صورت میں بات کے دروازے نہیں کھل سکتے، انتخابات سے قبل ہم سب سے مل کر ملک کی بقاء و سالمیت کے لئے اہم فیصلے کریں گئے، بلاول بھٹو زرداری پڑھا لکھا نوجوان ہے اور اسے “غصہ” جلدی اور بہت آتا ہے، ہمارے خاندان کو آج تک “انصاف” نہیں مل سکا، ہم آج بھی “حصول انصاف” کے متلاشی ہیں، اگر ملک کے اندر انتخابات انعقاد ہوئے تو میں “”وھاڑی ” سے انتخابات میں بھرپور شرکت کروں گا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی عوام سے جو جو وعدے کئے ہیں وہ ہر حال میں پورے کریں گئے، سیاست دان عدالتوں میں جانے اور سامنا کرنے سے کبھی نہی گھبراتا، ہم غصہ پینے اور برداشت کرنے کے پختہ عزم کے عادی ہیں، عمران خان ڈرپوک “سیاستدان” ہے، کسی کو گرفتار کرنا یا نہ کرنا حکومت اور وزارت داخلہ کا معاملہ ہے آنے والے وقت میں ملک کے اندر اہم تبدیلیاں رونما ہو گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں