علمی ادبی اور معروف صحافتی شخصیت کے مالک اور دینی گھرانے کے چشم و چراغ،"خلیجی ممالک میں اردو کی نئی بستیاں " کے مصنف کی 216

●●ایک شخصیت ایک تعارف●●

خلیجی ممالک میں اردو کی نئی بستیاں کے مصنف،،،، ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید، کی پہلی کاوش
رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

علمی ادبی اور معروف صحافتی شخصیت کے مالک اور دینی گھرانے کے چشم و چراغ،”خلیجی ممالک میں اردو کی نئی بستیاں ” کے مصنف کی مشرق وسطی میں اردو کی ترویج و ترقی میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین، جنہوں نے شب و روز اپنے انتھک محنت و کاوش سے اس یادگار کتاب کو پایہ تکیمل تک پہنچانے میں عظیم کارنامہ سر انجام دیا، انکی اس گرانقدر اور تاریخی کارنامہ سرانجام دینے پر انکی عظمت اور ہمت کو سلام، آج ہم آپکو “PNP” نیوز چینل پر اج کا تفصیلی تعارف اور ملاقات کرواتے ہیں.

“خلیجی ممالک میں اردو کی بستیاں” کے مصنف ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید، نے مشرق وسطی میں بکھرے ہوئے اردو ادب کی ترویج و ترقی کی گرانقدر خدمات پیش کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر ان کے مکمل تعارف کے ساتھ یکجا کرنے میں بے مثال اور تاریخی کار نامہ سر انجام دیا ہے، “اللہ کرے زور قلم اور زیادہ” یہ کتاب اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر چکی ہے، یہ تاریخی دستاویز 556 صفحات پر مشتمل ہے، اشاعت تعداد 500، تزئین کار محمد شعیب رضا خان، اشاعت فروری 2019، زیر اہتمام “میڈیا پلس و ہفتہ وار گواہ” اور کتاب کے “جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ” ہیں، کتاب کا “انتساب” محسن انسانیت سے منصوب کی ہے ، اس کتاب کو خالق کائنات کی حمد و ثناء، رحمت العالمین پر درود و سلام اور والدین اور اساتزہ کی شفقت اور پیار و محبت کے نام معنون کرتا ہوں،اللہ تعالی میری اس سعیء نا تمام کو اردو زبان کی عالمی سطح پر بقاء و ترقی کے لئے قبول فرمائے(امین)

یہ کتاب جدہ کے”کہنہ مشق صحافی” محترم سید مسرت خلیل صاحب نے اپنے دست مبارک سے مجھے ریاض میں پیش کی، جس کے لئے انکا دل سے شکر گزار ہوں، اس کتاب کے اندر میرا تعارف صفحہ نمبر 170 اور سید مسرت خلیل صاحب کا صفحہ نمبر 230 تا 231 پر تفصیلی شامل اشاعت کیا ہے، جبکہ مشرق وسطی میں سالہا سال سے مقیم ادباء آور شعراء کرام کے مکمل تعارف کو شامل اشاعت بنایا ہے، کتاب کا “پیش گفتار” محترم پروفیسر مظفر علی شہ میری، وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول نے تحریر کیا یے،

سلیقے سے ہواوں میں وہ خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

کتاب کے مصنف ڈاکٹر جنید نے “آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی” سے “PHD” کے مقالہ کے لئے “خلیجی ممالک میں اردو زبان و ادب کی صورتحال” کے موضوع پر اپنے پر اپنے تحقیقی کام کے لئے “ڈاکٹریٹ کی اعلی ڈگری” حاصل کی، مصنف نے اپنی بھرپور کوشش کی ہے کہ مشرق وسطی سعودی عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، اور عمان کی مختصر تاریخ و جغرافیائی حیثیت کو اردو میں پیش کرنے کی بھپور کوشش کی ہے، کتاب کے مصنف ایک طویل عرصہ تک سعودی عرب میں مقیم ریے، جدہ سے شائع ہونے والے کثیر الشاعت انگریزی روزنامہ “”سعودی گزٹ” کے خصوصی ہفت روزہ “آواز” جو محترمہ سمیرہ عزیز صاحبہ کی سرپرستی میں باقاعدگی کے ساتھ شائع ہوتا رہا اس سے بھی طویل عرصہ تک منسلک رہے،

چیف ایڈیٹر “گواہ” اردو ویکلی حیدرآباد ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، نے کتاب کے حوالے سے لکھا ہے، کہ ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ ایک طویل عرصہ سے شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، کئی نامور شخصیات کی زندگی کے یادگار انٹرویوز کر چکے ہیں، کتاب ” خلیجی ممالک میں اردو کی نئی بستیاں” پر “PHD” کرنے کا پہلا اعزاز حاصل کیا،

جسم تو خاک ہے اور خاک میں مل جائے گا
میں بہرحال کتابوں میں ملوں گا تم کو

ڈاکٹر جنید مختلف شخصیات پر دستاویزی نوعیت کے خاکے لکھ رہے ہیں، جنہیں کتابی شکل میں عنقریب لایا جائے گا، دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی اردو ادب کے لئے کاوشوں کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرے
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں