شاعرہ : نمیرہ محسن
اے درد ملو ہم سے
تمہاری ہی سنیں گے
یہ میری دو ہیرا آنکھیں
اندھیروں نے تراشی ہیں
اب یہ سب جان لیتی ہیں
تجھے جو رہا ہم سے
وہ شکوہء نارسائی تھا
اب جو ملو تو جان لینا
اب اکیلے ہیں
سیاہ راتوں کے جگنو
اپنے نینوں میں بھرے ہم
صرف تمہارے ہیں
کٹ گئی مسافت
اب وقت رخصت
اپنے در پر بھکاری ہے
مگر ہم تم سے ملنے
تم کو سننے
سراپا منتظر ہیں
آو مل کر جاتی ساعتوں میں
خوب رو لیں
تجھے سینے سے لگائے
آو کہ دونوں جل مریں ہم
اپنے ہی غم میں
گھڑی کی سوئی رکنے سے پہلے
ماتم کریں ہم
اور یہ پگلی ہوا
ہماری راکھ اٹھائے
قریہ قریہ بانٹ آئے
ہمیں گنگا نہیں بہنا
ہمیں قصہ نہیں رہنا
آو مٹ ہی جائیں
نمیرہ محسن
مارچ 2023