رائز کلب کی جانب سے روئیل کمیشن منطقہ شرقیہ میں موسم بہار اور رمضان المبارک کی آمد پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد 208

رائز کلب کی جانب سے روئیل کمیشن منطقہ شرقیہ میں موسم بہار اور رمضان المبارک کی آمد پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

رائز کلب کی جانب سے روئیل کمیشن منطقہ شرقیہ میں موسم بہار اور رمضان المبارک کی آمد پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی رمضان کے لحاظ سے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہرعمر کے افراد نے بڑھ چڑھ حصہ لیا۔جس میں تلاوت ، تقریر ، ذہنی آزمائش کے سوالات شامل تھے ۔انعامات بھی دئیے گئے۔خواتین میں مناہل نے تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول حسین نےپیش کی جبکہ دوسری جانب حافظ ھمزہ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔منتظمین میں رابیل توقیر ، مدیحہ کاشف ،آمنہ عظیم اور مدیحہ جنید شامل تھی ۔ججز میں محترمہ شہناز ، محترمہ شگفتہ اور محترمہ نگہت شامل تھی ۔اس تقریب میں خصوصی طور پر ڈاکٹر سیدہ عظمی اور ڈاکٹر اورنگزیب نے نا صرف شرکت کی بلکہ معلوماتی سیشن کے بعد سوال جوابات کا بھی سلسلہ روا رہا۔اتالیق جناب عدنان اشرف کے سیشن کو عوام نے بہت سراہا-
موسم بہار کے لحاظ سے سرگرمیوں کا انعقاد محترمہ طیبہ نے بہت احسن طریقے سے کیا ۔طیبہ کی جُبیل شہر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں ۔خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ ہال میں انتظام کیا گیا تھا لذیز پکوان کے اسٹالز اس کے علاوہ کپڑوں ، زیورات ،کھلونے ، فیس پینٹنگز وغیرہ سے سب نے بہت لطف اٹھایا۔رائز کلب کے صدر محترم طاہر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اس طرح فیملی ایونٹس کے انعقاد سے پردیس میں دیس جیسا احساس پیدا ہوتا ہے اور اسطرح کی تقریبات کرنا آج کے تیز ترین دور میں وقت کی ضرورت بھی ہے انہوں نے دیگر منظمیںن کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناب جنید میمن، جناب توقیر ضیا اور جناب کاشف مرتضی کے تعاون کے بغیر اس تقریب کا انعقاد نا ممکن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں