گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں 77واں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا 256

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں 77واں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں 77واں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا رنگا رنگ اسپورٹس گالا پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہائر ایجوکیشن انیس شیخ تھےجبکہ میزبانی کے فرائض کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے ادا کیے تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پیش کیا گیاموسم بہار کی آمد کے موقع پر جب خزاں رسیدہ درختوں پر ہریالی کی کونپلیں پھوٹتی ہیں تو انسانی صحت کے لیے خوشی کا پیغام لاتی ہیں ایسے میں موسم بہار کا انا اسکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے کھیل کود کے میدان سجائے جاتے ہیں اسپورٹس گالا کا مقصد طالبات کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کرنا ہوتا ہے جس سے طلباء کے اندر جوش و جزبہ پیدا ہوتا گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ اسپورٹس گالا کی تقریب میں طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا.
جن میں چاٹی ریس ،کراٹے ،میوزیکل چیئر ،ٹگ آف وار ،چلڈرن ریس ،بوری ریس ،ٹیچنگ اسٹاف کے درمیان ہینڈ بال کا میچ بھی کھیلا گیا مہمان خصوصی انیس شیخ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے اپنے خطاب میں طالبات کی لگن محنت اور اساتذہ کرام کی تربیت کو سراہتے ہوئے کہاکھیلوں کے میدان میں حصہ لینے سے نہ صرف جسمانی صحت میں اضافہ ہوتا ہےبلکہ ذہنی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے میدان میں آکر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر زیب النساء سرویا اور عظمی جبیں نے ادا کیے تقریب کے آخر میں کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں