پوری پاکستانی قوم ملک کو گہری دلدل میں گرنے سے بچانے کی کوشش کریں.عمران خان 142

پوری پاکستانی قوم ملک کو گہری دلدل میں گرنے سے بچانے کی کوشش کریں.عمران خان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے، پوری قوم پاکستان کو گہری کھائی میں گرنے سے بچانے کے کئے بھپور کوشش کریں، اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، قوم کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کرنے کے لئے یکجا اور متحد ہونا ہو گا، ہم سب کے لئے یہ وقت کی اہم ضرورت اور فیصلے کا بھی وقت ہے، عمران خان نے مزید کہا ہے، کہ پوری قوم ظلم اور زیادتیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گئی، اس وقت وطن عزیز ایک ناز دور سے گزر رہا ہے، ملک کے کرپٹ سیاسی ٹولہ نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، گزشتہ 75 سالوں کے دوران یہ سب کچھ پہلی بار ہو رہا ہے، ملک جلد کرپشن کے اس ماحول سے باہر نکل جائے گا، ملک کو اگر مضبوط اور مستحکم کرنا ہے تو ہم سب کو یکجا اور متحد ہونا پڑے گا، ملک کو بچانے کا وقت بھی آ چکا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں