کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عدلیہ کے اداروں پر ہرگز “داغ” نہیں لگنے دیں گئے، ملک کے اندر “انصاف” کا ایک ہی معیار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ایک جج کی وجہ سے پورے معاملات اور نظام کو “مشکوک” نہ بنائیں، دونوں ججوں کا بنچ سے الگ ہو جانا “خوش آئند” ہے.
ملک کے انتخابات بروقت کروائے جائیں، ملک کے قانونی تقاضوں کو الگ دیکھا جائے، ہم قانون اور آئین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ملک کے اندر سے اب سیاسی انتشار کی فضا کو ختم ہو جانا چاہئے، کشیدگی اور طوالت ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گئی، ملک کے معاشی حالات کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، عدلیہ کا احترام چاہتے ہیں، فرد واحد کی منشا اور خواہش کے مطابق قومی اسمبلی کو توڑا گیا، کل عمران خان پر فرد جرم عائد ہو گئی، اربوں روپے کے قیمتی تحائف کے غائب ہونے کے ثبوت عوام کے سامنے لائے جائیں، بہت ہی کم قیمت پر قیمتی تحائف فروخت کر دئے گئے، ہم عمران خان کو “راہ فرار” حاصل نہیں کرنے دیں گئے آخری دم تک اس کا پیچھا کریں گئے.