فریقی ممالک سے پاکستانی تنظیموں پرمشتمل رہنماﺅں کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا 248

افریقی ممالک سے پاکستانی تنظیموں پرمشتمل رہنماﺅں کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

افریقی ممالک سے پاکستانی تنظیموں پرمشتمل رہنماﺅں کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر یوگنڈا کی ڈپٹی وزیراعظم رقیہ ناکاڈامہ، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاﺅنڈیشن افریقہ کے صدر افتخار سکندر، چیئرمین ذیشان ارشد ، پاکستان اوورسیزکمیونٹی ملاوی کے صدر چوہدری کرامت اللہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساﺅتھ افریقہ کے ڈائریکٹر رانا محمد آصف جمیل خان، پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن ساﺅتھ افریقہ کے چیئرمین محمد رفیق میمن اور پاکستان کمیونٹی جاپان کے صدر شہزاد احمد بہلم وفد میں شامل تھے ۔ لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑاورممبر گورننگ باڈی نفیس احمد قادری نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پریوگنڈاکی ڈپٹی پرائم منسٹر نے کہاکہ انھیں لاہورپریس کلب آکر بہت اچھا محسوس ہورہاہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوگنڈا میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے سنہرے مواقع ہیں اور گورنمنٹ کاروباری حضرات کو ہرطرح کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چوہدری کرامت اللہ نے کہا کہ ہم ملاوی اور پاکستان کے درمیان جو مواصلاتی رابطے ہیں انھیں مضبوط کر رہے ہیں اور تین سالہ جدوجہد کے بعد اب ایتھوپین ایئرلائن پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن 26 مارچ کو شروع کر رہی ہے۔ سینئرنائب صدر شاداب ریاض اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے وفد میں شامل ملکی و غیر ملکی افراد کا شکریہ اداکیا خصوصا شاہد چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے وفد میں شامل افراد کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں