رپورٹ: طاہر کرامت (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مناسبت سے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے تعاون سے BIN DELMA ، FIROX SPORTS. کواڈرینگولر کپ 2023 کرکٹ مقابلہ کروایا کیا گیا۔ جس میں مجموعی طور پر 4 ٹیموں نے حصہ لیا۔اس کرکٹ ٹرافی مقابلہ کی میزبانی EPCA نے کی جبکہ یہ میچ EPCA کمپلیکس پر کھیلا گیا ۔ میچ کا افتتاح فرحت محمود صدر EPCA نے کیا۔
پہلا میچ ای پی سی اے مرحبا بمقابلہ ٹیم جے سی اے کھیلا گیا۔ ای پی سی اے مرحبا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا حدف دیا۔
جسکو جے سی اے کی ٹیم نے اچھا کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں مکمل کرلیا اور یوں جے سی اے کی ٹیم نے پہلا میچ جیت لیا۔ مین آف دی میچ جے سی اے کی ٹیم کے عاظم جانی قرار پائے جنہوں نیں صرف 40 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔
دوسرا میچ ای پی سی اے اہلان بمقابلہ ٹیم ای آر سی اے کے درمیان کھیلا گیا۔ای آر سی اے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا بڑا حدف دیا۔ جسکو ای پی سی اے کی ٹیم نے 19.5 اوورز میں عمدہ کھیلتے ہوئے 206 رنز کا حدف مکمل کیا۔ اور یوں دوسرا میچ ای پی سی اے کی ٹیم نے جیت لیا۔مین آف دی میچ ای پی سی اے ٹیم کے عبدالوہاب خان قرار پائے جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔
تیسری پوزیشن کے لئے میچ ای پی سی اے مرحبا بمقابلہ ٹیم ای آر سی اے کے درمیان ہوا۔ جسکو ای پی سی اے مرحبا نے جیت لیا۔ فائنل میچ ای پی سی اے اہلان بمقابلہ ٹیم جے سی اے کے درمیان کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم جے سی اے 18.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز کا حدف دیا۔ جسکو ای پی سی اے اہلان کی ٹیم نے 16.2 اوورز میں عمدہ کھیلتے ہوئے مکمل کرلیا اور یوں فائنل میچ کی ٹرافی ای پی سی اے اہلان کے نام ہوگئ۔
مین آف دی میچ اے پی سی اے ٹیم کے محمد ممتاز قرار پائے جنہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی محمد ممتاز قرار پائے جنہوں نے مجموعی طورپر8 اوورز میں 36 رنز دیتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں ۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔جس میں صدر EPCA فرحت محمود سمیت ٹیم JCA سے ماجد اور ERCA سے مجاز اور ان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ان میچز کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
تمام صدور نے اپنے اپنے خطاب میں BIN DEMA کے امتیاز اور وقاص رشید سمیت FIROX SPORTS اور انکی منجمنٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔