ایک شخصیت ایک تعارف 222

ایک شخصیت ایک تعارف

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض کے ممتاز سماجی کاروبای اور ماہر تعلیم، پاکستان انٹرنیشل اسکول ریاض کے سابق پرنسپل، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم 10 پاکستانی اسکولوں میں زیور تعلیم سے آرستہ ہونے والے بچوں اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تعلیمی امور کی سرگرمیاں کے بارے “ایجوکیشن ایڈوائزر ٹو ایمبیسیڈر آف” سفارت خانہ پاکستان ریاض محترم نادر عالم مختصر وقت کے کئے ریاض سے کراچی تشریف لائے، ان کے قیام کے دوران “بیورو چیف” کراچی نے ان سے اپنی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس کے لئے ان سے ملاقات اور انکی آمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، ان کی سربراہی میں اس وقت سعودی عرب میں 10 مختلف شہروں میں قائم اسکولوں کی بہتری اور ان کے انتظامی امور کی نگرانی کے تمام امور شب و روز پوری محنت اور لگن سے پورا کر رہے ہیں،

محترم پروفیسر نادر عالم نے دوران ملاقات بتایا کہ اس وقت پورے سعودی عرب کے مختلف شہروں( ریاض، جدہ، القصیم، الخبر، جبیل، الاحساء، تبوک، اور طائف) کے اندر قائم اسکولوں کے اندر اس وقت پاکستانی اوورسیز بچوں کے 25000 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، اور اپنے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ان تعلیمی سرگرمیوں کی تکمیل کے مراحل طے ہونے پو سعودی عرب کی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اور پرسکون ماحول کے اندر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلہ کو مربوط طریقہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں،

پروفیسر نادر عالم گزشتہ 40 سال سے سعودی عرب میں تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کے لئے اپنی گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پروفیسر اپنے نجی دورہ پر کراچی کے مختصر دورہ پر آئے ہوئے ہیں، پروفیسر نادر عالم نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر “سال 1991 کے دوران کنگ سعود یونیورسٹی ) سے امتیازی نمبروں سے اعلی ڈگری حاصل کی، اور پھر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب کے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے، اور اپنی مثالی خدمات سر انجام دیتے رہے،
پروفیسر نادر عالم ریاض میں معروف تعلیمی ادارہ “برائٹ فیچر اسکول” کی انتظامی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائیریکٹر کے ممبر کی اہم ذمہ داری سے بھی منسلک رہے، اور صرف 4 سال کے دوران 300 سو سے زائد بچوں کی تعداد تک یہ ادارہ پہنچ گیا، مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر یہ اسکول بند کر دیا گیا،

پروفیسر نادر عالم نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب میں زیر تعلم طلباء طالبات اور انکے تدریسی امور کی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں، اور یہ تمام ادارے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں، اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل کر کے آج پوری دنیا کے اندر اپنا اور “پاکستان” کا نام بھی روشن کرنے کا سبب بن رہے ہیں، یہ بچے ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ کا درجہ بھی رکھتے ہیں،

پروفیسر نادر عالم نے اپنے خصوصی “پیغام” میں کہا کہ والدین پر یہ بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی کاروباری اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تعلیم سرگرمیوں پر بھرپور اور خصوصی توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، تعلیم کو ایک بزنس کے طور پر نہیں بلکہ معاشرے کے افراد اور نئی جنریشن کے بہتر اور روشن مستقبل پر توجہ دیں، تاکہ ہمارا ملک بھی جلد ترقی کی منازل کی طرف گامزن ہو سکے، اور حکومت پاکستان ایجوکیشن کے لئے سالانہ بجٹ میں بھی اضافہ کرے، ملاقات کے آخر میں “PNP” کے بیورو چیف نے پروفیسر نادر عالم کو خصوصی تحفہ بھی پیش کیا، اور انکی آمد اور وقت نکالنے اور ملاقات کا بھی شکریہ کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں