رپورٹ/ (اعجاز احمد طاہر اعوان سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہئے، ملک کے اندر سے اب سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، ملک تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے، آفتاب سلطان سیک ایماندار شخص ہے، وہ دباو کی نظر ہیں، عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ نہیں ہوا اور ان کی “چیخیں” نکل گئی ہیں،
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غلط پکڑنے کی روائت اب ملک سے ختم ہو جانی چاہئے، یہ سب اندر سے خوف زدہ اور ڈرے ہوئے ہیں، مجھے نہی پتا حکومت کی کیا پالیسی ہو گئی، پرویز الہی “PTI” کو مبارک ہو، یہ عارضی ڈرامے ہیں سب، ایک دن اصل حقیقت ضرور عوام کے سامنے آئے گئی، سیاسی انتقام تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے، ہم نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ان کے ساتھ بھی ہو،عمران خان جن کو “گالیاں” دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں اپنے سر پر بھی اٹھاتے ہیں، عمران خان سیاسی تاریخ کا جھوٹا ترین شخص ہے، اور مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، ملک کا سیاسی نظام صرف عمران خان کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے، آخر عوام کو کس کی سزا مل رہی ہے،