سفارت خانہ پاکستان ریاض نے پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد رپورٹ شاہین جاوید (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی) 188

سفارت خانہ پاکستان ریاض نے پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد

رپورٹ شاہین جاوید (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان نجم نواز ثاقب کی زیرسرپرستی اس عشائیہ میں کمیونٹی سمیت مختلف مکتبئہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے قاری سید صداقت علی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک سے رشتہ مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قرآن کریم ایک مکمل ضابطئہ حیات ہے اور اس سے ہر لمحے رہنمائی حاصل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملک سے باہر رہتے ہوئے ذرمبادلہ بھیج رہے ہیں جو پاکستان کی اکانومی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے۔ پاکستان مشکل وقت میں ضرور لیکن ان شاءاللہ جلد حالات بہتر ہونگے۔ آج دنیا بھر میں یہی پیغام پاکستان لے کر جارہا ہوں کہ پاکستان امن ، سلامتی کا خواہاں ہے۔ جس کے لیے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔ پاکستان ہر طرح کے خودکُش حملوں کی مذمت کرتا ہے کیونکہ دہشت گرد کا کوئ مذہب نہیں ہوتا اور اسلام الحمداللہ امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔ لہذا زمین پر فتنہ اور فساد پھیلانے والے کے لیے کسی قسم کی کوئ گنجائیش نہیں ہے۔ اور اس کے لیے پاکستان کے تمام جید علمائے اکرام اور مشائخ ایک پیج پر ہیں اور عالمی سطح پر بھی اس حوالے سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری اس ملک سعودی عرب کے ساتھ کئ حوالوں سے نسبت ہے. سب سے بڑی بات تو یہ اللہ اور اسکے محبوب کا گھر یہاں پر ہے۔ ہماری مرکزے نگاہ، ہماری عبادتوں کا مرکز ، ہماری محبتوں کا مرکز، ہمارے جذبات کا مرکز یہ سب نسبتیں سعودی عرب سے جڑی ہوئ ہیں۔
اور سعودی عرب ہمارا وہ دوست اور بردار ملک ہے جو ہر مشکل میں پاکستان کے کام آیا پاکستان کا جب جب کڑا وقت آیا سب سے پہلے صحیح معنوں میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہوا۔ پاکستان ڈیفالٹ کی نوبت پر جب جب پہنچا سعودی عرب نے پاکستان کو سنبھالا دیکر مضبوط کیا. جس کے لیے ہر پاکستانی سعودی قیادت اور سعودی عوام کے شکر گزار ہیں۔
عشائیہ تقریب سے میزبان کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان نجم نواز ثاقب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ قاری سید صداقت علی ہمارے ساتھ موجود ہیں اور انکی خوبصورت آواز میں ہمیں قرآن پاک کی تلاوت سننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ جو کہ ہم سب کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔۔عشائیہ تقریب میں قاری سید صداقت علی نے اپنی منفرد اور خوبصورت آواز سے ماحول کو پرنور بنایا اور محفل کو چار چاند لگادیئے۔ اور قرآن پاک کی قراءت سمیت نعتیہ کلام بھی پڑھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں