جدہ میں تین روزہ بین الاقوامی گیارویں ٹریول اینڈ ٹورزم نمائش کاافتتاح ہو گیا 186

جدہ میں تین روزہ بین الاقوامی گیارویں ٹریول اینڈ ٹورزم نمائش کاافتتاح ہو گیا

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نمائش کا افتتاح گورنر جدہ شہزادہ بن عبداللہ بن جلوی نےکیا نمائش کے پہلے روز ہی ٹورزم کے شائقین ہزاروں افراد نے نمائشی مرکز کا رخ کیا اور اسٹالز کے دورے کئیے نمائش میں ڈیسکور پاکستان کے نام سعودی شہری حسن محمد کاملی نے پاکستان کا سٹال سجایا پاکستان کی خوبصورتی اور دلکش نظارے دنیا کو دیکھائے اس موقع پر محمد حسن کاملی نے کہا کے پاک سعودی برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان سیاحت کے لیے ایک جنت نظیر وادی ہے ہمارئ خواہش ہے ہم پاکستان کے اندر اپنے سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ لیکر جائیں سعودی عوام کو پاکستان میں سیاحت سے متعلق گائیڈ کر سکیں کریں۔ نمائش میں پاکستان پولین کا وزٹ کرنے والے شرکاء نے خوب تعریف کئ اور سعودی عرب سمیت تمام اوورسیز کو زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرنے کا مشورہ دیا اور نمایش میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر محمد حسن کاملی کوخراج تحسین پیش کیا اور اپنی حکومت سے گلے اور شکایت کا اظہار کیا کے جہاں سیاحت کے لیے دنیا بھر سے لوگ اپنے ممالک کے لیے موجود ہیں لیکن پاکستان سے حکومتی سطح ہمارے کوئی کمپنی اس نمائش میں شریک نہیں جو کے ایک سوالیہ نشان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں