Dinner in honor of community members hosted 173

ساجد مشتاق آرائیں کی جانب سے کمیونٹی کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض سعودی عرب میں موجود پاکستان آرائیں کمیونٹی (ریاض چیپٹر) کے نومنتخب صدر اور معروف بزنس مین ساجد مشتاق آرائیں کی جانب سے کمیونٹی کے ممبران اور شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
عشائیہ میں آرائیں کمیونٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری بشیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب کی صدارت بھی کی ۔
آرائیں کمیونٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق اور ریاض باڈی کے جنرل سیکرٹری وسیم ساجد کے ہمراہ پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد اور آرائیں کمیونٹی کی اورگنائزنگ کمیٹی نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ عشائیہ میں آرائیں کمیونٹی کے ممبران اور آرائیں برادری کی بزنس مین شخصیات اور انڈسٹریز کے مالکان بھی شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرائیں کمیونٹی کے مرکزی صدر چوہدری بشیر احمد کا کہنا تھا ہم پورے سعودی عرب میں آرائیں کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی طرح دوسری کمیونیٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، اور آج اسی سلسلے میں دیئے گئے اس عشائیہ کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ آرائیں کمیونٹی کو مضبوط بنایا جائے اور مملکت میں موجود آرائیں بزنس کمیونٹی کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے تاکہ آرائیں کمیونٹی اور مضبوط ہوسکے۔
معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرائیں کمیونٹی ریاض کے صدر ساجد مشتاق آرائیں کا کہنا تھا ہم آنے والے کچھ دنوں میں مختلف پروگرامز منعقد کروائیں گے جس سے آرائیں کمیونٹی اور دوسری کمیونیٹوں کے درمیان یکجہتی کی فضا قائم ہوسکے اور ہم سب مل جل کر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے سلسلے کام کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں