رپورٹ شاہین جاوید (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
سفارتخانہ پاکستان الریاض میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے تقریب میں شریک تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے اس طرح کے مذید پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ حکومت پاکستان کے اس اقدام کے بارے تمام تارکین وطن کو بہتر آگاہی مل سکے،
تقریب سے مختلف پاکستانی بنکوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو مذید مؤثر بنانے اس کی افادیت کو اجاگر کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ تک رسائی دینے کے حوالے سے وفد کے اراکین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستانی کہیں بھی بستے ہوں اب انھیں ملک میں بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے وطن آنے کی ضرورت نہیں، سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک کے مختلف بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروایا ہے جس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے ملک کے کسی بھی بینک میں باآسانی اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور مختلف سہولیات سے فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ تارکین وطن اپنے اکاﺅنٹ کے لیے فارن کرنسی یا پاکستانی روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لیے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔
183