سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قطر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شیخہ موزہ بنت ناصر نے قطر فاؤنڈیشن میں اس سال کے قومی کھیلوں کے دن کی سرگرمیوں کا آغاز ترکی اور شام کی امداد کے لیے واک کاتھون کے ذریعے کیا، جس کو ‘واک فار اے کاز’ کا نام دیا گیا۔،اس موقع پر منسٹری آف سپورٹس اینڈ یوتھ، قطر فٹ بال ایسوسی ایشن، منسٹری آف لیبر، منسٹری ٹرانسپورٹ ، مشیرب ڈاؤن ٹاؤن ، دی کلچرل ویلیج فاؤنڈیشن کٹارا، قطری دیار ، یونیورسٹی آف دوحہ اور فری زون اتھارٹی کی جانب سے کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔کھیلوں کے سالانہ دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ قطر میں ہر سال فروری کے مہینے میں کھیلوں کا سالانہ دن کا انعقاد کیا جاتا ہے.
194