Joint press conference by senior leaders of PTI 221

پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے سینئر راہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے سینئر راہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دورا ن سینئر راہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے اندر سے “پی ڈی ایم” کے ٹولے کو باہر نکالنے کا وقت آ گیا ہے، حکومت مہنگائی کی وجہ سے عوام کے سامنے آنے دے گھبراہٹ کا شکار ہے، عوام کے آئینی حق کو ہر صورت میں پورا کریں گئے، اس وقت “پی ڈی ایم” کے منافق گروہ سے ملک کو شدید خطرہ لاحق ہے، آئین دے انحراف غداری کے مترادف ہے،

فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا طریقہ کا مکمل ہو گیا ہے،ملک کے اند نئے انتخابات کی تاریخ کا فوری اور جلد اعلان کیا جائے، ملک عدلیہ فوری اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرے، اس وقت ملک کی معیشت دھوکے کھانے پر مجبور ہے،

حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت ملک کے ذرے مبادلہ کے ذخائر صرف 3 ارب رہ گئے ہیں، بجلی کی قیمتوں کے اندر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، آنے والے دنوں کے اندر مہنگائی کا طوفان عوام کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گئی، عوام کے لئے مہنگائی طوفان جلد آنے والا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اپنی ضد چھوڑ دے اور عقل کے ناخن لے، ہم ڈرنے والے ہرگز نہیں ہیں، ملک کے سندر سیاسی اور معاشی استحکام ایک ساتھ آئے گا، ملک کو چلانے کے لئے انتخابات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور الیکشن ہی ملک کے اندر شفاف اور منصفانہ نظام کو چلا سکتے ہیں، اس وقت بڑی بے دردی کے ساتھ “جمہوریت” کا قتل کیا جا رہا ہے، اور ایک پلاننگ کے تحت آئینی توہین مرتکب ہو رہی ہے، ملک کو اگر بچانا ہے تو ہر محب وطن کو اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا، اسحاق ڈار اپنی پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تباہی کے دھانے پر لے کر آ گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں