chief organizer Maryam Nawaz 188

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا لاہور میں پارٹی نوجوان سے خطاب

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور میں پارٹی نوجوان راہنماؤں دے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے اندر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی سیاست ہو رہی ہے، شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی ترقی کے لئے “لیب ٹاپ” تقسیم کئے، اور 99 فیصد افراد نے اپنے فور اقتدار میں اپنے قرضے واپس لئے، مریم نواز شریف نے کہا کہ آج پھر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، کہ نوجوان کو جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے پر زور دیا جا رہا ہے،
عمران خان تمہارے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور تم لوگوں کو اور ان کے بچوں کو جیل بھرو تحریک کی دعوت دے رہے ہو کیا یہ کھلا تضاد نہی ہے، نوجوامدں کو کونسا قرضہ دیا گیا، آپ کا جھوٹا قومی بیانیہ تھا، صرف لوگوں کو گمراہ کیا گیا،
ملک کے نوجوانوں کو جیل بھرو کی ترغیب دے رہے ہو، سب سے پہلے پارٹی کے بڑے لیڈر جیل میں جائیں، اب پھر پوری قوم کو فراڈ اور دھوکے کی طرف لے کر جیا جا رہس ہے، مگر اب تم اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہی ہو گئے، ذہنی مریضوں کی سیاست کا آغاز شروع ہو گیا ہے، عمران خان نے ساڈھے تین سال تک جھوٹ پر مبنی سیاست سے پوری قوم کو بیوقوف بنایا، اب لوگوں کے اندر ذہنی شعور آ چکا ہے،
پوری قوم کو جھوٹ کے گرد گھمایا گیا، سارے وعدے اور نعرے جھوٹ پر مبنی تھے، ملک کے نوجوانوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے کوئی عملی اسکیم نہ دی، اپ کی سیاست 100% جھوٹ اور فریب پر مبنی تھی اور ہے، لوگوں کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں، آخر کیا قصور ہے ان کا؟
عمران خان کا بیانیہ مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ تھا، امریکی سازش سے لوگوں کو دھوکہ دیا، عمران کی سیاست اب منوں مٹی کے نیچے دفن ہو چکی ہے، اب اس کو ملکی سیاست کو خیر باد کہنے کا وقت آ گیا ہے،
عمران خان نے ڈر اور خوف سے دراصل معافی مانگ لی ہے، یہ بھی جھوٹ ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی، یہ غلط پولینڈہ ہے، اور میری حکومت کو گھر بھیجا، عمران خان ذہنی مریض بن کر دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھ تہا ہے، ملک اور قوم کو کوئی معاشی پلان نہ دیا جا سکا، ایک کروڑ عوام کو نوکریوں کے فینے کا جھوٹا اور فریب پر مبنی وعدہ کیا، پوری قوم سے معافی مانگی جائے قوم اپکے فریب میں دوبارہ ہرگز نہی آئے گئی، اپ کی سیاست کا انجام پوری قوم نے کھلی آنکھوں کے ساتھ دیکھ لیا ہے، اب عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں