Senior Journalist, Welfare and Social 254

سماجی شخصیت، سینئر صحافی، فلاحی و سماجی جانی پہچانی شخصیت، معروف بزنس مین، “آج تک نیوز” کے بیورو چیف اور دمام/الخبر کے “بسنت فیسیٹیول ایونٹ” کے چیف آرگنائزر مرزا ریاض بیگ کے والد گرامی آج پاکستان میں 85 سال کی عمر میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئے

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دمام الخبر کی ممتاز سماجی شخصیت، سینئر صحافی، فلاحی و سماجی جانی پہچانی شخصیت، معروف بزنس مین، “آج تک نیوز” کے بیورو چیف اور دمام/الخبر کے “بسنت فیسیٹیول ایونٹ” کے چیف آرگنائزر مرزا ریاض بیگ کے والد گرامی آج پاکستان میں 85 سال کی عمر میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئے،
انا للہ و انا الیہ راجعون
یاد رہے کہ مرزا ریاض بیگ دمام الخبر کے ہر سال منائے جانے والے تہوار “بسنت فیسیٹیول” کے چیف آرگنائزر بھی ہیں، اور ہر سال دمام/الخبر میں “بسنت فیسٹیول ایونٹ” بھی منانے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، مرزا ریاض بیگ اپنے والد گرامی کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں،
مرزا ریاض بیگ کے والد کی ناگہانی وفات پر ریاض، جدہ، مدینہ منورہ، اور دیگر شہروں میں مقیم شعبہ صحافت سے منسلک تنظیموں، عہد داران اور صحافیوں نے مرزا ریاض بیگ سے ہمدردی کے ساتھ ان کے والد گرامی کی وفات پر اپنے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے، اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنائت فرمائے
امین ثم امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں