کوریا میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف امیگریشن کا بڑا کریک ڈان جاری 173

کوریا میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف امیگریشن کا بڑا کریک ڈان جاری

کوریا رپورٹ (چوہدری شوکت علی سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جنوبی کوریا غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ عروج پر ہے ۔کوریا میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف امیگریشن کا بڑا کریک ڈان جاری ہے ۔متعدد افراد گرفتار کر کے ملک بدر کیے جاچکے ہے۔۔جنوبی کوریا میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ویزہ ختم ہونے کے بعد بھی قیام پذیر ہوجاتی ہے ۔جس کہ وجہ سے سالانہ کی بنیاد پر اس میں بڑا اضافہ ہورہا ہے ۔اب تک کوریا میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔جو کہ کوریا میں غیر قانونی مقیم میں ۔منسڑی آف جسٹس نے اس سال بڑے پیمانے پر غیر قانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔پکڑ دھکڑ کے بعد جنوبی کوریا کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کے مختلف امیگریشن آفسزز کے باہر احتجاج کیا ہے کہ پکڑ دھکڑ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔دیار غیر میں. مقیم یہ افراد اپنے وطن سے دور معاشی مجبوریوں کے سبب بسلسلہ روزگار مقیم ہے ۔لہذا حکومت انکی پکڑ دھکڑ کے بجائے ان کو قانونی حثیت دینے پر غور کرے ۔جنوبی کوریا یو این او کی تنظیم برائے انسانی ہمدردی کا بھی اہم رکن ہے ۔احتجاج میں مختلف تنظیموں کے علاوہ کورین سوسائٹی کے دیگر مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں