Malik Shams Altaf also became dear to Allah 279

ملک شمس الطاف بھی اللہ کو پیارے ھو گئے۔ إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

(جدہ) مجلس محصورین پاکستان کے نائب صدر اورقومی یکجہتی فورم کے بانی رُکن، ناموراور جدہ کی بہت ہی متحرک شخصیت ملک شمس الدین الطاف اِس دنیا سے رُخصت ہو گئے۔ إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون۔

اطلاع کےمطابق ان کا انتقال عارضہ قلب کی وجہ سے کراچی ہفتہ 11فروری 2023 ہوا- وہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کا اساسہ شمار ہوتے تھے۔ ان کے انتقال پر مجلس محصورین کےکنوینرانجینئر سیداحسان الحق، ڈپٹی کنوینر حامد اسلام خان ، جنرل سیکریٹری سید مسرت خلیل اور ممبران نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے ناقابل یقین اور افسوسناک خبرھے- اللہ تعالٰی شمس الطاف بھائی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور انکے اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین- 2 روز قبل رابطہ عالم اسلامی ٹرسٹ پاکستان کے سابق سربراہ محمد جاوید بٹ کا انتقال ھوا- محصورین کے لئے ان دونوں مرحومین کی عظیم خدمات کو اللہ تعالٰی قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے آمین یارب العالمین

قومی یکجہتی فورم کے چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن نے بانی رُکن ملک شمس الطاف کےانتقال پر کہا کہ بہت افسوس ہوا الطاف ملک صاحب اب دنیا میں نہیں رہے ، إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون وہ پاکستان کمیونٹی کے ایک مخلص دوست و ساتھی تھے۔ سعودی عرب جدہ میں ایک طویل عرصے سے موجود تھے انکی نظریاتی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی اور وہ اوورسیز کے عہدیدار بھی رہے جدہ قونصلیٹ میں اکثر ملنے آتے تھے اور کمیونٹی کے پروگرامز میں بہت فعال رہتے تھے اکثر قونصلیٹ کے ویلفیئر سیکشن کو قانونی مشاورت معاملات کی ضرورت محسوس ہوتی وہ ہمیشہ لیبر قوانین پر اپنی رائے اور تجویز بھی دیتے تھے۔ وہ عربی زبان پر عبور رکھتے تھے۔ اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور انکی کامل مغفرت فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں