Now the prime minister will say that what is the need of a shirt 91

اب وزیر اعظم کہیں گے کہ قمیض کی کیا ضرورت ہے صرف شلوار میں گزارہ کرو امیر جماعت اسلامی سراج الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پہلے وزیر اعظم کہتے تھے کہ ایک روٹی کھاﺅ اور ایک پیالی چائے پیو ،اب کہیں گے کہ قیمیض کی کیا ضرورت ہے صرف شلوار میں گزارہ کرو.
راولپنڈی میں مہنگائی مکاﺅ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ دنیا چاند کے بعد مریخ پر جارہی ہے اور پاکستانی آٹے کی لائن میں لگے ہیں ، سندھ میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا شخص پولیس کے لاٹھی چارج سے مارا گیا ، گھر میں بیٹھی 6بھوکی بچیوں کو آٹا تو نہ ملا باپ کی لاش مل گئی.
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس شخص کا پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے اب ان کے ساتھ مل گئے ہیں ،جماعت اسلامی ان لوگوں کی طرح کرسی بچانے یا اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے نہیں بلکہ مزدوروں اور بے روزگاروں کے لیے نکلی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں