locust attack in Makkah's football stadium 182

مکہ کے فٹبال سٹیڈیم میں ٹڈی دل کا حملہ فٹبال شائقین پریشان ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مرکز برائے زرعی آفات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مکہ کے سٹیڈیم میں موجود حشرات ٹڈی دل نہیں‘ یہ ٹڈی دل کے خاندان سے وابستہ ہے جس کا سائنسی نام Oedipoda caerulescanes ہے۔مکہ مکرمہ کے الشرائع سٹیڈیم میں ٹڈی دل کا حملہ جہاں سپورٹرز کو کافی پریشانی ہو رہی ہے گزشتہ رات ہونے والے فٹبال میچ کے دوران سپورٹرز نے متعدد تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں ٹڈی دل کی کثرت نظر آرہی ہے تصاویر اور ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی مرکز برائے زرعی آفات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ کے اسٹیڈیم میں موجود حشرات ٹڈی دل نہیں ہیں یہ ٹڈی دل کے خاندان سے وابستہ ہے جس کا سائنسی نام Oedipoda caerulescanes ہے شکل و صورت میں یہ صحرائی ٹڈی دل سے مشابہ ہے مگر ٹڈی کی طرح یہ بڑی مسافت کا سفر نہیں کرسکتی ہے یہ حشرات نہ انسان کے لیے مضر ہیں نہ نباتات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ویران علاقے میں روشنی میں زیادہ نظر آتی ہیں اور متاثرہ علاقے میں جائزہ لینے اور ضروری اقدامات کے علاوہ سپرے کرنے کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں