رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
“اے ایس ایف” سوسائیٹی کراچی کے “EFFECTED” اور سینئر ممبر کمیٹی کے سربراہ ممتاز حسین نے “PNP” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پر تیرہ فروری بروز پیر صبح گیارہ بجے احتجاج کا پروگرام ہے اسکی میڈیا کوریج کے لئے آپ سے درخواست کی جاتی ہے،
ممتاز حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
سال 2017 میں اس پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا اور مجھ سمیت پانچ سو سے زائد افراد نے فلیٹس بک کرایے تھے،
اسکے چند ماہ بعد “ڈان اخبار” میں ایک آرٹیکل چھپا تھا کہ انھوں نے متعلقہ اداروں سے این او سیز لئے بغیر اے ایس ایف عربین ویسٹا پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس خبر سے لوگوں میں بے چینی پھیلی مگر ادارے کے نام کی وجہ سے قسطیں ادا کرتے رہے اس خبر کے بعد لوگوں نے انفرادی طور پر ادارے کے افسران سے رابطے کئے مگر ہر دفعہ انہیں اطمینان دلایا گیا کہ عنقریب تعمیرات شروع ہونے والی ہیں جبکہ جولائی 2022 میں زمین ادارے کے نام ٹرانسفر ہوئی جبکہ ground Ceremony دسمبر 2020 میں کی گئی تھی لہاذا لوگوں کو قدرے اطمینان تھا کہ رقم نہیں ڈوبے گی۔ ستمبر 2022 میں بلڈرز سے رابطہ کرایا گیا اس کے بعد ادارہ اور بلڈر دونوں یہ کہتے رہے کہ بس عنقریب تعمیراتی کا شروع ہو رہا ہے آج سے ایک ڈیڑھ ہفتہ قبل ادارے کے سی ای او سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا کہ تعمیرات نہیں ہو رہی ہیں اور نہ ہی کسی بلڈر سے ہمارا ایگریمنٹ ہوا ہے جبکہ بلڈر ادارے کی چگہ ہر بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے ادارے سے ایگریمنٹ ہے اور وہ کام بھی کرنے کو تیار ہے لہذا الاٹیز نے تیرہ فروری بروز پیر صبح گیارہ بجےاحتجاج کی کال دی ہے اور میڈیا کوریج ان کو درکار ہے۔ اس لئے آپ سے درخواست کی تھی۔ لہاذا اگر ممکن ہو تو ہمارے ساتھ تعاون کریں