شاعرہ : نمیرہ محسن
محترم استاد من امجد اسلام امجد کی خدمت میں حقیر نذرانہ
کیا غم کی گھڑی
گلوں پہ راکھ پڑی ہے
فضا جسکی بولی پہ
محو رقص رہتی تھی
اسی بلبل کی سنتے ہیں
میت پہ نوحہ کرتی ہے
چمن اجڑا،یہ من اجڑا
کیا مرگ نا گہانی ہے
چرخ تجھ سے ہے کیا شکوہ
فلک کی آنکھ پانی ہے
اے مٹی تجھ سے کیا کہنا
تجھے چاہا جس نے ہر لمحہ
سمانے تجھ میں آیا ہے
لے اب دل کو ٹھنڈا کر
کہ کڑی ہم پہ گھڑی ہے
گلوں پہ راکھ پڑی ہے
نمیرہ محسن
10 فروری 2023
416